Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ

اسلام آباد...سابق وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے وارنٹ جاری کئے۔اختیارات سے تجاوز کرنے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس دائر تھا۔ریفرنس میں نامزد لیاقت جتوئی اور دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔عدالت نے دیگر ملزمان کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔مسلسل عدم حاضری پر ملزم عارف الدین کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

شیئر: