سعودی عرب کے حق میں غلطی ہوئی، کینیڈین سفیر
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
اوٹاوہ، کینیڈا ....سعودی عرب میں کینیڈا کے سابق سفیر ڈینس ہورک نے اعتراف کیا ہے کہ انکے ملک نے سفارتی جھگڑے کی آگ بھڑکانے میں سعودی عرب کے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔ یہ کینیڈا کے پہلے بڑے عہدیدار ہیں جنہوں نے سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان پیدا ہونے والے اختلاف کا ذمہ دار اپنے ملک کو ٹھہرایا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے اندرونی امور میں مداخلت پر کینیڈا کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل اور ڈینس ہور ک کو ناپسندیدہ شخص قرار دیکر مملکت چھوڑنے کا حکم دیدیا تھا۔مملکت نے کینیڈا میں زیر تعلیم طلباءکو وطن واپس آنے کی ہدایت کردی تھی۔ سابق سفیر کاکہنا ہے کہ انہیں ٹویٹ کے بارے میں یہ معلوم نہیں تھا کہ اسے شائع کردیا جائیگا۔ سعودی عرب نے اسے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا۔