عمران خان کو کون غلط مشورے دے رہا ہے؟
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جائے مگر عوام کو ریلیف دے۔ اسد عمر کی پالیسیاں عمران خان کے لئے گھاٹے کا سودا ہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر معیشت پر وزیراعظم کو غلط مشورے دے رہے ہیں ۔ ہمیں اسحاق ڈار کی یاد آ رہی ہے۔ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جائے مگر بوجھ غریب عوام پر نہ ڈالے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بزدار نہیں کوئی اور چلا رہاہے۔عمران خان50دنوں میں 50یوٹرن لے چکے ۔ انہیں چاہیئے تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد عزت کی زندگی گزارتے ۔