ریاض....سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے واضح کیا ہے کہ فوجداری عدالت کے فیصلے کے بموجب سعودی تاجر خالد عمر سعید قحمان کی تشہیر مقامی اخبار میں کر دی گئی۔ خالد قحمان پر الزام تھا کہ اس نے گاڑیوں کے فاضل نقلی پرزے اصلی پرزے کہہ کر فروخت کئے اور شوروم میں بھی انہیں تجارتی مارکوںوالوں پرزوں کی حیثیت سے سجائے ہوئے تھا۔ سارے نقلی پرزے ضبط کر لئے گئے۔ ایک برس قید اور 10لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جائے گی۔