Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

سردار اختر مینگل پر حملے کی کوشش ناکام

 کوئٹہ ...بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر  مینگل پر حملے کی کوشش ناکا م بنا دی گئی۔ اختر مینگل کے ذاتی سیکیورٹی گارڈ نے رہائش کے مرکزی دروازے پر تلاشی کے دوران مشکوک افراد سے اسلحہ وہینڈ گرینڈ برآمد کر لیا ۔ مشکوک افراد کو قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے سوا کسی سے نہیںڈرتا ۔ جو لو گ ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں وہ خود ڈرے ہوئے ہیں ۔ میرے گھر پر حملہ بلوچی روایات کی منافی ہے ۔ حملے کی کو شش کو میرے ذاتی سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ موت کا ایک دن مقرر ہے ۔ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری ر کھیں گے ۔

شیئر: