Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

باپ پر جبر کرنے والے کو 5برس قید

جدہ ... 70سالہ باپ پر تشدد اور توہین کرنے والے 30سالہ نوجوان کو 5برس قید کی سزا سنادی گئی۔ بیٹے نے اپنے بوڑھے باپ کو دھتکارتے ہوئے کہا تھا ”دفع ہوجاﺅ بوڑھے! میرے سامنے اپنا منہ مت کھولو“۔ نوجوان نے عدالت میں اقبال جرم کرتے ہوئے اپنی غلطی کا جواز یہ کہہ کر پیش کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ ذہنی مریض ہے او رنشے کا عادی ہے۔ اسی عالم میں اس نے اپنے باپ کے ساتھ بدزبانی اور بدکلامی کی۔ میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوا کہ نوجوان ذہنی طور پر صحتمند ہے اور ذہنی مرض کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔ دریں اثناءپبلک پراسیکیوٹر نے اقبال جرم پر نوجوان کو نشہ کرنے والے کے لئے مقرر سزا دینے کا بھی مطالبہ کردیا۔
 
 

شیئر: