Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

کراچی میں شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: پولیس چیف امیر شیخ نے شہر میں شیشہ بارز کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے شیشہ کی سہولت فراہم کرنے والے ہوٹلز اور ریستوران کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ تمباکو انسانی صحت کےلئے انتہائی مضر اور شیشہ بارز نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں۔ کراچی سپریم کورٹ نے 2015ءمیں شیشہ بارز پر پابندی کے سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں شیشہ بارز اور ایسے مقامات کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کر دیئے۔
 
 

شیئر: