Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

چکن اینڈ چیز ٹرفل سے لطف اندوز ہوں

اجزاء۔
بریڈ۔8۔6سلائسز
آئل۔دو کھانے کے چمچ
کٹی ہوئی ادرک۔آدھا چائے کا چمچ
چکن۔ایک پاؤ 
نمک اور کالی مرچ۔حسب ذائقہ
چیز۔4۔3سلائسز
بریڈ کرمبز۔ایک کپ
تیل۔ہلکا سا فرائی کرنے کے لیے
ترکیب۔رولنگ پن سے بریڈ سلائسز کو سیدھا کر لیں۔دو چمچ آئل کو گرم کر کے اس میں ادرک کو ایک منٹ تک فرائی کرنے کے بعد اس میں چکن، نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں۔چکن کے گلنے تک پکائیں۔چیز سلائس کو بریڈ پر پھیلا دیں۔ اس پر چکن کی پٹیاں رکھنے کے بعد اوپر سے دوسری بریڈ رکھ کر دبائیں۔بریڈ کے کنارے ہٹانے کے بعد اسے اپنی پسند کی شکل میں کاٹ لیں۔اب انڈے میں ڈبو کر اس کے تمام اطراف پر شائستگی کے ساتھ بریڈکرمبز لگائیں۔تیل کو گرم کر کے چکن اینڈ چیزٹرفل کو گولڈن رنگ آنے تک دونوں طرف سے فرائی کریں۔تیار ہونے پر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
 

شیئر: