Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

بزرگ شہری کے 6لاکھ ریال چوری کرنیوالے 4سوڈانی گرفتار

مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ پولیس نے ایک معمر شہری کی گاڑی سے 6لاکھ ریال چوری کرنے والے 4افریقی باشندوں کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل 10گھنٹے کی تگ و دو کے بعد رقم بھی بازیاب کر لی گئی۔ مقامی بزرگ شہری نے العوالی کے بینک سے 6لاکھ ریال نکالے تھے۔ بطحاءقریش جاتے ہوئے اپنے گھر کے سامنے گاڑی پارک کی۔ رقم کا بیگ گاڑی میں ہی رہنے دیا اور گھر چلا گیا۔ واپس آنے پر بیگ غائب تھا۔ پولیس نے رپورٹ ملنے کے بعد پتہ لگایا کہ 2افریقی مقامی شہری کا بینک ہی سے تعاقب کر رہے تھے۔ چاروں کا تعلق افریقی ملک سوڈان سے تھا۔ پولیس نے انہیں جدہ کے ایک پرانے محلے سے گرفتار کر لیا۔ 
 
 

شیئر: