Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز ،احتساب عدالت نے مزید وقت مانگ لیا

اسلام آباد...احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نیب ریفر نسز کے ٹرائل کی مدت بڑھانے کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا ۔خط میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلئے مدت میں توسیع کی جائے۔ ٹرائل میں ہونی والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیاگیا۔واضح رہے کہ نواز شریف اور ان کے بچوںکے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کی سپریم کورٹ کی پانچویں ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ نے 26 اگست کو نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے 6 ہفتوں کا وقت دیا تھا ۔سپریم کورٹ نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن میں4 مرتبہ توسیع کر چکی ہے۔

شیئر: