Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ملازمین کے تنازعات جلد نمٹائے جائیں، وزیر انصاف

ریاض ...سعودی وزیر انصا ف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے تاکید کی ہے کہ کارکنان کے تنازعات جلد از جلد نمٹائے جائیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ عبوری دور میں لیبر کورٹس کی اہمیت دو چند ہوگئی ہے۔ وہ ریاض میں عدالتی تربیتی مرکز کے تحت اپیل کورٹ کے ججوں سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ الصمعانی نے کہا کہ لیبر کورٹس کی ساری کارروائی ڈیجیٹل سسٹم پر آگئی ہے۔ اس سے معاملات کو منظم اور بہتر شکل میں نمٹانے کا اچھا ماحول برپا ہوگا۔ تنازعات تیزی سے طے کئے جانے ضروری ہیں۔ نئی تبدیلیاں اس حوالے سے معاون ثابت ہونگی۔
 

شیئر: