Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سابق وزیر اعلی اسلم رئیسانی کیخلاف نیب تحقیقات بند

کوئٹہ ...احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات بند کر نے کے احکامات جاری کرد ئیے۔ احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے خلاف غیر قانونی تقرری کیس کی سماعت ہوئی۔،دوران سماعت نیب کی جانب سے شواہد کی کمی پر سابق وزیراعلی کے خلاف کیس فائل بند کرنے کی استدعاکی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تحقیقات بند کرنے کے احکامات جاری کرد ئیے ۔واضح رہے کہ نواب اسلم رئیسانی پر 3 نائب تحصیلداروں کی غیر قانونی بھرتیوں کی الزام تھا۔

شیئر: