Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سردار غلام عباس کی نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست خارج

 اسلام آباد...سپریم کورٹ نے سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس کی نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں بنچ نے درخواست کی سماعت کی ۔سردار غلام عباس کے وکیل کامران مرتضیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے قراردیا غلام عباس نے کبھی ٹیکس نہیں دیا۔ عدالت فیصلے میں وا ضح کردے کہ نااہلی آئندہ کیلئے نہیں ہوگی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ دونوں نے نااہلی کا فیصلہ دیا۔اب حکم دے کر نیا پنڈورابکس نہیں کھولنا چاہتے۔عدالت نے سردارغلام سرورکی نااہلی کیخلاف نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔

شیئر: