Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025

40فیصد خوراک زائد المیعاد اشیاءپر مشتمل ہوتی ہے، عمر عبدالعزیز

ریاض ... غذائی اشیاءدرآمد کرنے والے تاجر عمر عبدالعزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ریستورانوں میں 40فیصد خوراک زائد المیعاد اشیاءسے تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایک اور عجیب و غریب انکشاف یہ کیا کہ بچے ہوئے کھانے کو دوبارہ استعمال کے قابل بنادیا جاتا ہے۔ اسکے لئے انہوں نے کھانے کی ”ری سائیکلنگ“ کی تعبیر استعمال کی۔ انہوں نے بتایا کہ ریستوران میں جو کھانا گاہک سے بچ جاتا ہے اسے کسی اور خوراک میں شامل کردیا جاتا ہے۔ ایک دن کا بچا ہوا کھانا اگلے دن استعمال کرلیا جاتا ہے۔ کھانے کو ذخیرہ کرنے کا طریقہ بھی معیاری نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اصولی بات یہ ہے کہ زائد المیعاد کھانا تلف کردیا جائے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو وہ صرف کاغذ تک محدود رہتا ہے۔ اس قسم کے کھانے کم قیمت پر مختلف ریستورانوں کو فروخت کردیئے جاتے ہیں۔
 

شیئر: