Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025

سندھ میں غیرقانونی بھرتیاں، نیب کی کارروائی

کراچی ... نیب نے محکمہ قانون، اطلاعات اور بلدیات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ من پسند افراد کو اعلیٰ عہدوں پربراہ راست بھرتی کرنے کے الزام میں کارروائی شروع کر دی گئی۔نیب سندھ کو دی جانے والی عوامی شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ محکمہ قانون سندھ میں سندھ حکومت نے من پسند افراد کو محکمہ قانون میں بھرتی کرلیا ۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے بیٹے شبیر شاہ اور دیگر کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ مقرر کردیا گیا ۔ شہریار مہر، شہریار اعوان، صائمہ اور آصف زرداری کے دوست کے بیٹے علی زرداری کو بھی غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا ۔ ان تمام افراد کو وکالت میں تجربے اور تعلیمی قابلیت کے برعکس اعلیٰ عہدوں پر مقرر کیا گیا ۔ دوسری جانب نیب نے محکمہ اطلاعات سندھ میں گریڈ 17 کے 43افسران کی براہ راست بھرتی کی تفصیلات طلب کر لیں۔ نیب کی جانب سے اعلیٰ عہدوں پر براہ راست بھرتی کئے جانے والے43 افسران کے کوائف، نام اور شناختی کارڈز فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شیئر: