Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی حکومت پر اعتماد ہے، خدیجہ نامی خاتون کو نہیں جانتے، خاشقجی فیملی

جدہ: خاشقجی فیملی نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کی بازیابی کے لئے سعودی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ہمیں اس پر پورا اعتماد ہے۔یہ بات جدہ میں خاشقجی فیملی کے ایک اہم اجتماع میں کہی گئی جس کی صدارت معتصم خاشقجی نے کہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدیجہ جنکیز نامی خاتون کون ہیں ، ہم نہیں جانتے۔یہ خاتون جمال خاشقجی کی منگیتر ہونے کا دعوی کر رہی ہے۔ جمال خاشقجی کی گمشدگی پر سیاست بازی کو مسترد کرتے ہیں۔اسے موضوع بناکر سعودی عرب مخالف عناصر مکروہ اہداف کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔ خاشقجی فیملی اس طرح کی مذموم کوششوں کی مذمت کرتی ہے۔ہمارا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ جمال خاشقجی خیر وعافیت کے ساتھ واپس آجائیں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے سعودی عرب پوری کوشش کر رہاہے۔وہ اس ملک کا فرزند ہے اور یہ ملک اپنے فرزندوں کی سلامتی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔
 

شیئر: