Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

یو اے ای ہاکی فیڈریشن کے تحت ٹورنامنٹ کا اعلان

دبئی: یو اے ای میں ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے 5 ہاکی ٹیموں کے مابین ایک دوستانہ ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ یو اے ای کی معروف ہاکی کلبوں کے مابین ہو گا۔ معروف کلبوںپر مشتمل ہے ۔متحدہ عرب امارات کی یو تھ اینڈ اسپورٹس منسٹری نے اعلان کیا ہے کہ چیمپیئن لیگ کے تمام کھلاڑیوں کو یو اے ای ہاکی فیڈریشن میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہوگا۔ اس ہاکی ٹورنامنٹ میں ایمریٹس اسٹار،ایمریٹس انڈیا ،ایمریٹس یورپ ،ایمریٹس ورلڈ،ایمریٹس پاکستان اور دبئی ہاکی سینٹر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ اس موقع پر عتیق جمعہ کی زیر نگرانی رضا عابدی ،مسٹر میل، مسز لورا ، ہاکی کوچ اکبر خان، ابوبکر ، قدیر حسین اور ناراسنگھ پر مشتمل منتظمین نے تقریب مےں شرکت کی اور 2ماہ بعد منعقد کرائے جانیوالے ہاکی ٹورنامنٹ کو اختتامی شکل دیتے ہوئے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: