لیپ ٹاپ اسکیم میں بے ضابطگیوں کی بھی تحقیقات
لاہور... نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔ آشیا نہ ہاوسنگ ا سکینڈل کے بعد اب نیب نے شہباز شریف کی جانب سے صوبے بھر کے طلبہ وطالبات کو بہترین کارکردگی پر لیپ ٹاپ دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی بھی تحقیقات شروع کردی ۔نیب نے شہباز شریف کے دور میں شروع کردہ منصوبے کی تمام دستاویزات و تفصیلات منگوا لیں۔نیب لاہور نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو مراسلہ ارسال کیاہے جس میں کہا گیا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی تمام معلومات نیب لاہور کو بھجوائیں۔ نیب حکام نے لیپ ٹاپ ا سکیم کے بنائے گئے پی سی ون کی دستاویزات بھی طلب کر لیں۔