Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شہباز شریف کی گرفتاریِ،اپوزیشن متحد

اسلام آباد...مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونے کا موقع فراہم کر دیا ۔متحدہ اپوزیشن نے حکومت اور نیب کے خلاف احتجاج کرنے پر اتفاق کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) ، پیپلزپارٹی ،متحدہ مجلس عمل اور عوامی نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کے اجلاس میں زبردست احتجاج کرنے کی خواہش مند ہیں۔ اس کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ چاروں سیاسی جماعتیں عوامی طاقت کا مشترکہ مظاہرہ کرنے کے لئے بھی تیارہیں ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکومت نے احتساب کے عمل میں کسی بھی قسم کا دباو قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپنی پارٹی اور اتحادیوں پر واضح کر دیا گیا کہ بلاامتیاز احتساب کا عمل روکنے کے لئے حکومت کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور نہ متحدہ اپوزیشن کا دباو قبول کیا جائے گا ۔

شیئر: