نیب ریفرنسز،احتساب عدالت سپریم کورٹ کو خط لکھے گی
اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کو دی جانے والی ایک اور مدت مکمل ہوگئی۔سپریم کورٹ نے 27 اگست کو ٹرائل مکمل کرنے کے لئے 6 ہفتے کا وقت دیا تھا ۔ سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن میں 5 مرتبہ توسیع ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جانب سے ٹرائل مکمل کرنے کی مدت بڑھانے کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھے جانے کا امکان ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ۔ تفتیشی افسر پر جرح جاری ہے۔ فلیگ شپ ریفرنس میں کے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءاور تفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔