Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کل دوبارہ کھلے گا

  اسلام آباد...جلال آبادمیں پاکستانی قو نصلیٹ پیر سے دوبارہ کام شروع کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ اور کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے قونصلیٹ دوبارہ کھلنے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بیان میں کہا کہ جلال آباد قونصلیٹ 30 اگست 2018 کو بند کیا گیا تھا۔ افغان حکومت کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کے بعد قونصلیٹ پیر سے ویز ا آپریشن کیلئے کھولا جارہا ہے۔جلال آباد اور اطراف کے رہنے والے کل سے ویزے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

شیئر: