Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

یکم نومبر سے ایتھوپیا کیلئے ویزوں کا اجرا

جدہ ....وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ آئندہ ماہ کے شروع میں ایتھوپیا سے افرادی قوت کی درآمد بحال ہوجائیگی۔ تمام ریکروٹنگ ایجنسیوں او رکمپنیوں کو ایتھوپیا سے افرادی قوت درآمد کرنے کیلئے ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔ وزارت محنت نے ایجنسیوں او رکمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ تمام ضروری تدابیر قبل از وقت مکمل کرلیں۔ وزارت محنت ایتھوپیا کی وزارت محنت کےساتھ معاہدہ کرچکی ہے۔ دوسری جانب سعودی ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کے نمائندوں نے عدیس ابابا میں ایتھوپیا کی ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کی ورکنگ ٹیم سے ملاقات کرکے متعدد امور طے کرلئے ہیں۔ ایک بات یہ طے کی گئی ہے کہ گھریلو عملے کی درآمد کی لاگت 900ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ملازمہ کی تنخواہ 850ریال سے زیادہ نہیں رکھی جائیگی۔
 

شیئر: