Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

پاکبانوں سے ملاقات کیلئے زلفی بخاری کا دورہ سعودی عرب

جدہ(جاوید راہو) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری جلد سعودی عرب کے تمام شہروں کا دورہ کرکے پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہیں سعودی عرب کے دورے کی دعوت تحریک انصاف مڈل ایسٹ کوآرڈینیٹر ذوالقرنین علیخان نے دی ہے۔ زلفی بخاری کو پاکستان قونصلیٹ اور سفارتخانے میں ویلفیئر کے شعبوں کو پاکستانیوں کی فوری خدمت کے نقطہ نظر سے مطلع کیا جائے گا۔ 
 

شیئر: