Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ایم کیو ایم پاکستان حکومت سے علیحدہ ہوگی؟.

  کراچی... ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار کی حما یت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ وہ بچی کے والدین سے اظہار یکجہتی کرنے گئے تھے۔  ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے کے بعد بھی اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو سوچیں گے کہ حکومت میں رہیں یا نہیں۔ مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہمیں حکومت میں رہنے کا کوئی شوق نہیں۔ تحریک انصاف نے جو وعدے کئے انہیں پورا کرنے میں ناکام ہے۔ گاڑیاں یا بھینسیں نیلام کرنے سے حکومتیں نہیں چلتی۔وزیر اعظم کی ٹےم مےں خود انتشار پایا جاتا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کو وزیر اطلاعات کی تبدیلی کا بھی مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے ہر مثبت کام پر پانی پھیر دیتے ہیں۔

شیئر: