Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

آئی ایم ایف نے کیا مطالبات کئے؟

فیصل آباد...وفاقی وزیر خزانہ اور اقتصادی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مستقل چھٹکارے کیلئے سفر کا آغاز کر دیا۔ گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی خبر غلط ہے۔ گیس کی قیمت6.5 ڈالر اور بجلی کی قیمت 7.7 سینٹ کرنے کی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف چاہتی ہے کہ بجلی کی قیمت 3.79 روپے بڑھا دی جائے صنعتوں کو پہلے سے ملنے والے پیکج کو بھی ختم کر دیا جائے ۔ اپنے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں گے۔معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ۔حکومت کم سے کم وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے برآمدات بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔ فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی اور ممبران اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبوں اور وفاق میں ٹیکسوں کی تقسیم بہت بڑا مسئلہ ہے ۔اس کیلئے نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ از سر نو تشکیل دینا ہے ۔ انہوںنے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فائلر کو مزید سہولتیں دینے کے ساتھ نان فائلر پر مزید ٹیکس لگانے کے حق میںہیں۔ 
 

شیئر: