Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

درد سری ختم ہونے والی ہے

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  تعمیر کرنے اور تباہی پھیلانے والے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ تعمیر کا تقاضا ہے کہ زندگی کا تسلسل برقرار رکھنے کا اہتمام کیا جائے۔ امید کی کرن پیدا کی جائے۔ جمود کی صورتحال سے انسان کو زندگی کی کشادہ شاہراہ پر لاکھڑا کیا جائے۔
سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کے مشن کا محرک یمن کا امن و استحکام ، اسکی ترقی و خوشحالی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے 200ملین ڈالر کے عطیے کا اعلان یمنی اقتصاد میں استحکام اور یمنی بھائیوں پر اقتصادی بوجھ کم کرنے کے جذبے ہی سے کیا۔ سعودی عرب ، یمنی بھائیوں کی سیاسی اور اقتصادی مدد اس جذبے سے کررہا ہے تاکہ یمن عرب دنیا میں ایک بار پھر اپنا فطری کردار ادا کرنے لگے۔ حوثیوں کے توسط سے یمن کو یرغمال بنانے کی ایرانی سازش ناکام ہوسکے۔
سعودی عرب کی جانب سے یمن کی آئینی حکومت کی بحالی اور یمن کو ایران کی جانب سے یرغمال بنانے کے عمل سے نجات دلانے کی کوششوں کے بالمقابل ایران اور اسکے وظیفہ خوار حوثی یمنی عوام کے مفادات اور انکی باوقار زندگی گزارنے کی آرزوﺅں کو نہ صرف یہ کہ پس پشت ڈال رہے ہیں بلکہ یمنیوں کا خون بہانے، انہیں گھر سے بے گھر کرنے اور انکے گھر منہدم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ حوثی خود کو ایران کے ہاتھوں بیچ چکے ہیں۔ وہ یمن کو ایران کےلئے تحفے کے طور پر اس طرح پیش کررہے ہیں گویا وہ یمن کے مالک اور آقا بن چکے ہیں۔ یمنی چاہتے ہیں کہ انکا ملک ہمیشہ عرب ریاست کے طورپر اپنا کردارادا کرتا رہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں