Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شہباز شریف کیخلاف چارج شیٹ میں کیا ہے؟

اسلام آباد... نیب حکام نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں مبینہ طور پر 14ارب روپے کے کر پشن اسکینڈل میں گرفتار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف چارج شیٹ تیار کرلی۔ جو ابتدائی سماعت کے دوران ہفتہ کو عدالت میں پیش کردی جائے گی۔چارج شیٹ کے مطابق پنجاب کے غریب عوام کو سستے پلاٹوں کا لالچ دے کر آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کے نام پر لوٹا گیا۔ آج تک کسی شخص کو بھی پلاٹ نہیں الاٹ ہوسکا۔ شہباز شریف نے پنجاب کے6 شہروں میں آشیانہ ہاوسنگ ا سکیم شروع کی تھی ۔ان میں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ،قصور ، بہاولپور ، سرگودھا اور چنیوٹ شامل ہیں۔ ان شہروں میں آشیانہ ہاوسنگ ا سکیم کے نام پر اربوں روپے کی زمین خریدی گئی۔اس کے لئے بینکوں سے قرضے لئے گئے۔ زمینوں کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق آشیانہ اسکیم پر20 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کا دعویٰ کیا گیا جبکہ 20 کروڑ روپے کا کوئی دستاویزاتی ثبوت موجود بھی نہیں ۔ 

شیئر: