Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

نواز شریف نے تحریک انصاف کو وارننگ دیدی؟

لاہور ... سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے انتباہ کیا ہے کہ حکومت آج جو سلوک مخالفین کے ساتھ روا رکھے گی کل انہیں بھی اسی سلوک کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔سب جانتے ہیں کہ اس بدترین انتقام کی ذمہ دار تحریک انصاف کی حکومت ہے ۔حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے۔غیر ملکی حکومتوں اور عالمی اداروں نے شہباز سریف کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل میںنواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری نہ صرف افسوسناک بلکہ مضحکہ خیز ہے۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خدمت، امانت اور دیانت کی شاندار مثال قائم کی عوام۔ غیر ملکی حکومتیں اور عالمی اداروں نے شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اس بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے۔ آج جو سلوک حکومت مخالفین کے ساتھ روا رکھے گی۔ کل انہیں بھی اسی سلوک کیلئے تیار رہنا چاہیئے ۔ 

شیئر: