Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

نیازی ،نیب گٹھ جوڑ سامنے آگیا،حمزہ شہباز

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کے رہنما او ر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب کی بدنیتی اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں گرفتار کر لیا ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں قومی خزانے کی ایک پائی کا بھی نقصان نہیں ہوا ۔ نیازی اور نیب کا گٹھ جوڑ سامنے آ گےا ۔شہباز شریف نے قوم کا 160 ارب بچایا ۔اب فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ نواز شریف کی احتساب عدالت میں 119 پیشیوں کے بعد جج نے کہا کہ نوا زشریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیںہو سکی ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو خواب آ رہے ہیں کہ مزید گرفتاریاں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےچیئرمین نیب سے ملاقات کی جبکہ خود عمران خان کے خلا ف  نیب میں کیس  چل رہا ہے۔ عمران خان وزیراعظم  بننے سے پہلے اتنے طاقتور تھے کہ انہوں نے زلفی بخاری کا نام جہا ز میں بیٹھے بیٹھے ای سی اےل سے نکلوایا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف عمران خان کا بغض نظر آتا ہے عمران خان کی حکومت ڈول رہی ہے۔ یہ مسلم  لیگ ن کی 11 نشستیں ہتھیانے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔ 

شیئر: