جمال خاشقجی قونصلیٹ میں نہیں، ترک پولیس تلاشی لے سکتے ہیں، ولی عہد
ریاض: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں نہیں۔ وہ سعودی شہری ہے اور ہم اس کے بارے میں فکر مند ہیں۔ امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی حکومت کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ آخر خاشقجی کے ساتھ استنبول میں کیا ہوا ہے۔
اس کے باوجود اگر ترکی حکومت اسے قونصلیٹ میں تلاش کرنا چاہتی ہے تو ہم انہیں اجازت دے دیں گے گوکہ قونصلیٹ کا احاطہ غیرملکی علاقہ تصور کیا جاتاہے۔ اگر ترکی انتظامیہ چاہے تو وہ ایسا بھی کرسکتی ہے۔ ہمارے پاس کوئی چیز ایسی نہیں جسے چھپا یا جائے۔ میری معلومات کی حد تک جمال خاشقجی استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں آئے تھے اور کچھ وقت کے بارے باہر نکل گئے۔