نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا
لاہور..قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب،مسلم لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔نیب اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے نیب حکام نے اسپیکر اسد قیصر کو خصوصی طور پر آگاہ کیا۔رولزکے تحت قومی اسمبلی کے کی گرفتاری کی صورت میں اسپیکرکواطلاع دی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب نے طلب کیا تھا، وہ پیش ہوئے تو انہیں باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔نیب حکام ہفتے کو احتساب عدالت میں پیش کریں گے۔