Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ : لاہور قلندرز کی ٹیم امارات پہنچ گئی

ابو ظبی:ٹی ٹوئنٹی کپ آج سے 6 اکتوبر تک شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں دنیا بھر کی ٹاپ ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں شریک ہوں گی۔6 فریقی ابوظبی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی ہے۔پاکستان سے لاہور قلندرز ، برطانیہ سے یارکشائر وائکنگز اور آسٹریلیا سے ہوبارٹ ہریکنز ایک گروپ میں ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں جنوبی افریقہ کی ٹائیٹنز، افغانستان کی بوسٹ ڈیفینڈر اور نیوزی لینڈ کی آکلینڈ ایسیز شامل ہیں۔قلندرز کی ٹیم  یارکشائر اور ہوبارٹ سے مقابلہ کرے گی۔لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ کے لئے عبدالرزاق، عمران نذیر ، ذوالفقار بابر اور نیوزی لینڈ کے مچل میک کلینیگن کی خدمات بھی حاصل ہیں تاہم ٹیم میں اکثریت پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کی ہے۔لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوںکے لیے خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔ یو اے ای میں خاص موقع پر ہونے والے اس ایونٹ میں لاہور قلندرز کی شرکت پاکستان کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: