پی آئی اے نے کروڑوں روپے کے مفت ٹکٹ دئیے
اسلام آباد... سینیٹ میں حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ گذشتہ چارسالوں کے دوران پی آئی اے کا مجموعی خسارہ ایک کھرب 47 ارب روپے سے زیادہ رہا ہے۔ اس دوران مختلف سرکاری شخصیات کو کروڑوں روپے کے مفت ٹکٹ جاری کئے گئے ۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمان علی محمد خان نے بتایاکہ گذشتہ 3 برس کے دوران پی آئی اے کے ذریعے ہزاروں افراد نے مفت سفر کیا ۔ ان میں ایسے افراد شامل تھے جومفت فضائی سفر کے اہل نہیں تھے۔ انہوںنے بتایاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان سے جرمنی لے جایا جانے والا ائیربساپنی طبعی عمر پوری کرچکا تھا تاہم اس طیارے کو اسرائیل لے جاکر ملک کے کروڑوں عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ترکی کی ایک فرم کو طیارہ فروخت کیا جاچکا ۔ ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ ایوان میں پیش کردی جائے گی۔