Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

نقدی اور چارجنگ کارڈ کے چور پکڑے گئے

جدہ ... یہاں جرائم کا سراغ لگانے والے اہلکاروں نے ایک دکان سے چارجنگ کارڈز اور نقدی چرانے والے 2غیر ملکیوں کو سی سی کیمروں کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ غیر ملکیوں کا تعلق ایک عرب ملک سے ہے۔ سی سی کیمرے کی ریکارڈنگ سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے ایک نے دکان کے دروازے کی نگرانی کی جبکہ دوسرے نے اندر گھس کر 4ہزار ریال تجوری سے نکالے اور اتنی ہی مالیت کا ایک موبائل سیٹ اور چارجنگ کارڈز کی چوری کی ۔ دونوں واردات کرکے فرار ہوگئے تھے۔ دکاندار کی شکایت پر سراغرسانوں نے سی سی کیمرے کا ریکارڈ دیکھ کربالاخر دونوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔
 

شیئر: