سعودی عرب کے سربرآوردہ علماءبورڈ نے حج منصوبے کی کامیابی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت حجاج کرام کی خدمت کو باعث فخر و ناز سمجھتی ہے۔ سعودی عرب کے علماءحکومت کی خدمات پر ہمیشہ ناز کرتے ہیں۔ حج انتہائی مقدس عبادت ہے جسے سیاسی و ذاتی مفادات کے حصول کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔ علماءنے حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ دین کے سفیر بنےں۔آئندہ زندگی کو سابقہ زندگی سے مختلف بنائیں۔ نیکیوں پر استقامت قبولیت عمل کی علامت ہے۔ علماءنے کہا کہ جب تک امت کے افراد ان مقدس مقامات کی تعظیم کرتے رہیں گے تب تک ان میں خیر باقی رہے گا۔