Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

والدین کو قتل کرنیوالا شہری نشان عبرت

عرعر...مقامی حکام نے والدین کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو عرعر میں سر قلم کرکے نشان عبرت بنادیا۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سعودی شہری ھانی ربیع بن ماضی الرویلی نے اپنے والدین کو پہلے سریئے اور پھر دھار دار آلے سے زدوکوب کرکے ہلاک کردیا تھا۔ ھانی نے اپنے سگے بھائی عبدالعزیز اور سگی بہن تھانی کو بھی زدوکوب کیا تھا۔ ھانی واردات کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے تلاش کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔ عدالت نے الزامات ثابت ہوجانے پر جرم کی سنگینی اور خاندانی امن کو تہہ و بالا کرنے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سرا سنادی تھی۔ اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد اسے شمالی حدود ریجن کے شہر عرعر میں نافذ کردیا گیا۔
 

شیئر: