کابینہ میں پھر توسیع،نئے وزراءکے نام سامنے آگئے
اسلام آباد...حکومت نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ناراض رکن اسمبلی محمد میاں سومرو کو وزارت نجکاری کا قلمدان دے کر وفاقی وزیر بنایا جارہا ہے۔ اعظم سواتی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا محکمہ ملے گا ۔فیصل واڈا، علی امین گنڈا پور، محبوب سلطان اور زر تاج گل کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جارہا ہے۔