Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کی حد میں کمی کردی

نئی دہلی۔۔۔۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اے ٹی ایم سے نقدی رقم نکالنے کے ضوابط میں  بڑی تبدیلی کی ہے۔ ایس بی آئی نے نقدی نکالنے کی روزانہ کی حد میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس بی آئی نے واضح کیا کہ صارفین 31 اکتوبر سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار روپئے اے ٹی ایم سے نکال سکیں گے۔ ابھی تک یہ حد 40 ہزار روپے تھی۔ایس بی آئی نے شاخوں کو حکم جاری کیا کہ اے ٹی ایم لین دین میں دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات  اور ڈیجیٹل، کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے مقصد سے نقد رقم نکلوانے کی حد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل لین دین پر زور دئے جانے کے باوجود نقدی کی طلب برقرارہے۔ بعض تخمینوں کے مطابق، بازار میںروپے کی مقدارنوٹ بندی سے پہلے کی حالت میں پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی سرحد پرہنگامہ، پولیس اور کسانوں میں جھڑپ

شیئر: