Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

ریل کرایوں میں کمی ہوگی،شیخ رشید

لاہور...وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریل اکانومی کلاس کرایوں میں کمی کی جائے گی جو پہلے ٹکٹ لے گا اسے سستا جبکہ بعد میں لینے والے کو مہنگا ملے گا۔اگر ہند کو حقیقت میں شکست دینی ہے تو ریلوے کو مضبوط کرناہوگا۔ریلوے کو ترقی دے کر ہند کو شکست دیں گے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور۔فیصل آباد نان سٹاپ ایکسپریس ٹرین کے افتتاح اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایک ماہ میں تیسری چوتھی ٹرین کا افتتاح کیا ہے۔آئندہ 16 اکتوبر سے 2 مزید ٹرینیں موہنجو داڑو اور روہی ایکسپریس کا بھی افتتاح ہو جائے گا۔حیدر آباد اور کراچی سے بھی شٹل ٹرین کو چلانے بارے بھی سوچ رہے ہیں ۔پاکستان کے عوام سے وعدہ ہے کہ ریلوے کے 5کروڑ مسافروںکی تعداد کو 7کروڑ تک لے کر جاوں گا ۔ فریٹ ٹرینوں کی تعداد کو 8سے12پر لے جانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا سب سے برا حامی ہوں۔ یہ پاکستاں کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،سی پیک اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک کہ حویلیا ںسے خنجراب اور کوئٹہ سے پشاور تک کا ٹریک مکمل نہ ہو جائے ۔ یہ دونوں اسٹینڈرڈ گیج پر ہوں گے۔

شیئر: