ریاض: مشہور زمانہ کتابچہ ”حصن المسلم“ کے مصنف شیخ ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ آج ریاض کی جامع مسجد الراجحی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین نسیم قبرستان میں ہوگی۔ واضح رہے کہ مقبول عام اذکار کی کتاب ”حصن المسلم“ کا اردو سمیت متعدد زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے دیگر کتابیں بھی لکھی ہیں۔
-
باخبر رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں