Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

ریلوے کو مضبوط کرکے ہند کو شکست دیں گے‘ شیخ رشید

لاہور: وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کا محکمہ سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فریٹ ٹرینوں کو 12 سے 15 تک بڑھانے پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھند کے موسم میں ریلوے کے معمولات کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے جدید نظام لا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رحمان بابا ٹرین کراچی کے لیے رواں ماہ شروع کی جائے گی جس سے غریب لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کو مضبوط کرکے ہند کو شکست دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے حکام کو ریلوے قلیوں کی وردی تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے درخواست کر چکے ہیں کہ ریلوے کے تمام ملازمین کا ایک ایک گریڈ بڑھایا جائے ۔
 
 

شیئر: