Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

مہنگائی عروج پر‘ حکمرانوں کے جھوٹ عیاں ہو رہے ہیں‘ سعد رفیق

لاہور: ن لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بنیادی ضروریات کی اشیا ءسمیت تمام چیزیں مہنگی ہوتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نئی حکومت نے بجلی کے بل نہیں، عوام کو بجلی لگائی ہے۔ سی پیک منصوبے سے متعلق منفی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ متاثر ہوا تو 30 سال کی محنت ضائع ہو جائے گی۔ سابق وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنے ڈیڑھ ماہ ہو چکا ہے تاہم اب ان کے تمام جھوٹ ایک ایک کرکے سامنے آتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مجھے انتخابات سے باہر کرنے کے لیے حربے آزمائے جارہے ہیں۔ اگر عام انتخابات 2018ءکے بعد ہمارے مطالبے پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوتی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا۔
 

شیئر: