Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ہیلی کاپٹر پر ہندوستانی فائرنگ،بزدلانہ اقدام

لاہور... مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ بزدلانہ اقدام ہے۔ خدشہ ہے کہ ہندوستانی اشتعال انگیزی کسی حادثے کاسبب نہ بن جا ئے۔ شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرکو ٹیلی فون کیا اور ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی سخت مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سول ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانا عالمی قوا نین اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ راجہ فاروق حیدر اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی رو یہ اور اقدامات افسوسناک ہےں۔ حکومت پاکستان نئی دہلی سے جواب طلب کرے۔ 

شیئر: