Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

حکومت آئی ایم ایف سے قرض لے گی؟

  اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح برآمدات، سرمایہ کاری اور صنعت کو بڑھانا ہے۔ سابق حکومت کی طرح شاہانہ اخراجات نہیں کریں گے بلکہ سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے آگے بڑھیں گے کیونکہ ہم قوم کا پیسہ بچانا چاہتے ہیں۔ سابق حکومت کی وجہ سے 2300 ارب کا بجٹ خسارہ ہوا۔موجودہ حکومت ملکی خسارے کو کم کرنے کے لئے اہم اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران سابق حکومت کچھ بھی نہیں کر سکی بلکہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ۔ ہم ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔قوی امید ہے کہ اکتوبر کے وسط تک غیر یقینی کی صورت حال کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کا ابھی کوئی ارادہ نہیں لیکن آئندہ چند دن تک کوئی فیصلہ کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کتنے پیسوں کی ضرورت ہے فورا نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انکم ٹیکس دینے والے 7 لاکھ لوگ ہیں۔ ایف بی آر اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جو ٹیکس نہیں دے رہا ایف بی آر انہیں پکڑے گا۔انہوں نے کہا کہ روپے کو ڈالر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔

شیئر: