Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

جہاد کشمیر کو دہشتگردی سے جوڑنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، او آئی سی

 جدہ.... اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے واضح کیا ہے کہ جہاد کشمیر کو دہشتگردی سے جوڑنا، اسکی توہین اور بین الاقوامی قانون نیز اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیری عوام اپنے حقوق کے حصول اور خودمختاری کی خاطر جائز جدوجہد کررہے ہیں۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اس موقف کا بھرپور شکل میں اظہا ر او آئی سی کے ماتحت جموں و کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے موقع پر نیویارک میں منعقد کیا گیا۔ العثیمین نے کہا کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اقوام متحدہ کی قراردادو ںاور بین الاقوامی قانون سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے لہذا اس کو مٹانے یا اسے دہشتگردی کے ہم پلہ قرار دینے کی ہر کوشش بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔ اسکا کوئی جواز نہیں۔ العثیمین نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں اس امر پر زور دیا کہ ہندوستان کو کشمیری عوام کیخلاف منظم شکل میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزی سے روکنے پر آمادہ کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور مواقع دریافت کئے جائیں۔ اس حوالے سے جدوجہد جاری رکھی جائے۔ رابطہ گروپ نے جو پاکستان، آذربائیجان، نائیجر، سعودی عرب اور ترکی پر مشتمل ہے ۔ہندوستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ رابطہ گروپ نے ایک بار پھر کشمیری عوام کے المیے پر امت مسلمہ کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ رابطہ گروپ نے توجہ دلائی کہ 14جون 2018 ءکو اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کی ہائی کمشنری کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھرپور روشنی ڈالی ہے۔ رابطہ گروپ نے ہندوستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلا ف ورزیوں سے متعلق جامع اور آزادانہ تحقیقات کے لئے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی سفارش کا بھی خیر مقدم کیا ۔

شیئر: