کویتی وفد کا بٹوہ چوری کرنیوالا افسرمعطل
اسلام آباد...پاکستان میں سرمایہ کاری منصوبوں پر مذاکرات کیلئے آنے والے کویتی وفد کے رکن کا بٹوہ چوری کرنے والے 20 ویں گریڈ کے سرکاری افسر ضرار حیدر کو معطل کردیا گیا۔اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1973 کے حکومتی سرونٹس(کارکردگی اور نظم و ضبط)کے قوانین کے تحت ضرار حیدر کوجوائنٹ سیکریٹری صنعت و پیداوار کے عہدے سے معطل کیا گیا، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔ واضح رہے کہ کویتی وفد کی شکایت پر سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں وزارت خزانہ میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز گروپ کے 20 گریڈ کے افسر کو چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اقتصادی امور ڈویژن میں اجلاس کے بعد جب کویتی وفد اور وزارت خزانہ کے حکام ہال سے باہر گئے تو سینئر بیوروکریٹ نے میز سے بٹوے کو اٹھایا اور اپنی جیب میں رکھ لیا تھا۔