Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مملکت مہنگا تیل بیچنے والوں میں چوتھے نمبر پر

ابہا .... اندرون ملک مہنگا تیل فروخت کرنے کے حوالے سے خلیجی ممالک میں سعودی عرب چوتھے نمبر پر آگیا۔ خلیجی ممالک میں سب سے مہنگا پٹرول امارات میں فروخت ہورہا ہے۔ سلطنت عمان مہنگا پٹرول بیچنے کے حوالے سے خلیجی ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ قطر تیسرے ، سعودی عرب چوتھے، بحرین پانچویں نمبر پر ہے۔ کویت کا نمبر چھٹا ہے۔ الوطن اخبار کے مطابق عمان، امارات اور قطر نے ستمبر میں پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا۔ امارات اور عمان نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں بڑھا دیں۔
 

شیئر: