Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

یمن میں اپنوں کے اغوا پر اقوام متحدہ خاموش

لندن ... اقوام متحدہ ، یمن میں امدادی اہلکاروں کے اغوا کے واقعات پر پردہ ڈال رہی ہے۔ یہ بات امدادی کارکنان نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ حوثیوں نے الحدیدہ میں بین الاقوامی خوراک پروگرام کے کارکن ناصر حناف کو 12جولائی کو اغوا کیا تھا۔ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔ حوثیوں نے 5ستمبر 2018ءکو صنعاءمیں الحجرہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے کارکن عادل الساہی کو اغوا کیا تھا ۔اسکا بھی ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔ یمن میں اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی امور کے رابطہ کار اغوا کے واقعات کے حوالے سے کسی بھی رابطے کا جواب نہیں دے رہے ۔
 
 

شیئر: