Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ

اسلام آباد...وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر ہندوستانی چیک پوسٹ سے فائرنگ کی گئی ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر ہیلی کاپٹر پر لائن آف کنٹرول سے متصل پاکستانی گاوں تروڑی میں سفر کر رہے تھے۔ فاروق حیدر کا ہیلی کاپٹر لائن آف کنٹرول پر طے شدہ حد سے معمولی آگے چلا گیا۔ اسی دوران ہیلی کاپٹر پر فائر کیا گیا۔ایل او سی پر تعینات دونوں افواج کی جانب سے ایک دوسرے کو فضائی نقل و حرکت کی باقاعدہ اطلاع دی جاتی ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی فضائی نقل و حرکت کی بھی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ ہیلی کاپٹر کا سفید رنگ ظاہر کرتا تھا کہ وہ سول ہیلی کاپٹر ہے۔ ہندوستانی میڈیا نے دعوی کیا کہ پاکستان سے آنے والا ہیلی کاپٹر ایل او سی پار کرکے آیا جس پر ہندوستانی فوج کی اگلی چوکیوں سے ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے بعد ہیلی کاپٹر واپس چلا گیا۔ ہندوستانی فوج نے اس کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
 

شیئر: