Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

یوٹرن خان فلم بنائیں گے،حمزہ شہباز

لاہور...مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ حکومتیں چندے سے نہیں چلتیں بلکہ اس کےلئے وژن کا ہونا ضروری ہے جو کہ خان صاحب کے پاس نہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت کو آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں۔ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ۔بجلی ،گیس سمیت دیگراشیاکی قیمتیں بڑھادی گئیں۔جعلی مینڈیٹ سے آنے والا عمران نیازی جھوٹ بول کر عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتا ۔ لاہور میں حلقہ این اے 124کے مرکزی انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام آج سوال کرتے ہیں کہ ہم نے ڈبے میں ووٹ شیر کو ڈالا مگر جعلی خان کہاں سے آگیا ۔ عمران خان کہتے تھے کہ پروٹوکول نہیں لوں گا لیکن اب پروٹوکول لینے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن اب انکے وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا ۔ ایک فلم بنائیں گے جس کا نام ”یوٹرن خان “ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 2013ءمیں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کریں گے مگر ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا ، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر بجلی کے کارخانے لگائے ۔ دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی محنت قوم ہے تو چین نے ہمارا ہاتھ پکڑا اور 42ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔پوری قوم گواہ ہے کہ نواز شریف نے چندا نہیں مانگا تھا ۔ 

شیئر: